یابیت چینی کمپنی کے ساتھ مالی لین دین کی تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ
نوٹس تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کی طرف سے بھیجا گیا۔ سینئر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان کہتے ہیں معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے،،،، یابیت چینی کمپنی نے ملتان میٹرو منصوبے کے مد میں پاکستان سے بھاری رقوم وصول کی ہیں۔ مبینہ طور یہ رقوم عوامی جمہوریہ چین میں جمع کرائی گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اس میگا منصوبے میں میگا کرپشن پر قانون کے مطابق عملدرامد کی خواہاں ہے۔ بابر اعوان کا کہنا ہے بھاری رقوم کا یہ تبادلہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں۔ یقینی طور پر رقوم کے اس بھاری تبادلے کا ریکارڈ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔ ۔ بابر اعوان کا مزید کہنا تھا آپ سے گزارش ہے کہ یابیت کمپنی کے ساتھ پاکستان اور چین کے مابین مالی لین دین کے ریکارڈ کی نقول بمع تمام دستاویزات مکمل تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائیں۔