نقیب کےاہل خانہ کا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی سے رابطہ

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کے مطابق آئی جی خیبرپختونخواہ سےرابطہ کیا ہے، آئی جی کے پی کےنے نقیب محسود کے لواحقین کو سیکیورٹی دیکر کراچی بھیجنے کا کہا ہے ۔ ثناءاللہ عباسی کا کہناتھا کہ ، مقتول نقیب کے اہلخانہ کو گھوٹکی سے سیکیورٹی سندھ پولیس بھی فراہم کرے گی ۔ مقتول نقیب کے اہلخانہ کل اپنے آبائی گاوں سے کراچی کیلئے روانہ ہونگےکوشش ہے کہ لواحقین جلد سے جلدانکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں اور مقدمہ کروائیں، کمیٹی کے اجلاس ہونگے اور مزید پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا نقیب محسود کے کزن نور محسود کے مطابق ، مقتول کے والد ضعیف ہیں، بھائی مرید خان اور میں خود پیر کو کراچی کے لیے روانہ ہونگے، آئی جی کے پی کے نے بھی سکیورٹی کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی ہے، ، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ زمہ داروں کو پھانسی پر لٹکایا جائے