پارلیمنٹ کو گا لی دینے پر عمران خان کا محاسبہ ضروری ہے۔ عوام نے احتجاج اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا, وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انکا کہنا تھا کہ دستور ساز ادارہ کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کروڑوں ووٹروں کی توہین ہے۔ عمران خان اسی اسمبلی کو گالی دے رہے ہیں جس سے وہ تنخواہ لیتے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ حکومت گرانے کی پیش گوئی کرنیوالے سیاسی نجومیوں کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔ عوام نے احتجاج اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ سینٹ الیکشن بھی وقت پر ہونگے اور اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کرینگی۔ اس موقع پرصدر پریس کلب شہباز احمد نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پانچویں مرتبہ عزت دی ۔ انشاء پریس کلب کی ترقی اور صحافیوں کے لیے دن رات کا م کروں گا