نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشنل کمیشن سے تحقیقات کی جائے,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں محسود قبائل کی جانب سےنقیب محسود کے قتل پر لگائے گئے تعزیتی کیمپ میں دعائے مغفرت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں شہریوں کو اس طرح سے قتل نہیں کیا جاتا۔ نقیب اللہ محسود کا کیا قصور تھا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی جائے, سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں نہتے لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ کرپٹ پولیس افسر کا لوگوں کو قتل کرنا ایک مشغلہ ہے, امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانوں ہے۔ کراچی میں ایک سو چوراسی مقابلوں میں چار سو چوبیس بے گناہوں کو قتل کیا گیا ہے