مال روڈ پرناٹک رچایا گیا,آصف زرداری نے قوم کی دولت لوٹی۔خان صاحب گالیوں سے فارغ ہوں توکوئی اورکام کریں, وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف
لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ مال روڈ پرناٹک رچایا گیا۔احتجاج کے نام پرسیاسی مسخرے جمع ہوئے۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کے کارنامے بچے بچے کی زبان پر ہیں۔آصف زرداری نے عوام کی دولت لوٹی۔پیسے سوئس بینکوں میں پڑے ہیں۔عوام کی لوٹی دولت نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں۔غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لائیں گے, انھوں نے کہا کہ خان صاحب گالیوں سے فارغ ہوں توکوئی اورکام کریں۔انھوں نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ خان صاصب نے دس ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا مگرثبوت فراہم نہیں کیے۔وہ میرے نوٹس پرعدالتوں سے ہربارنئی تاریخ لے لیتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پشاورکا میٹروبس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔عوام نے موقع دیا توسندھ اورخیبرپختونخوا کوبھی پنجاب جیسا بنا دیں گے,وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب جیسے شفاف منصوبے کسی صوبے میں نہیں لگے۔پہلے کبھی تیزی سے بجلی کے منصوبے مکمل نہیں ہوئے۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف اورمجھے رائیونڈ روڈ کی تعمیر پرنوٹس دیا گیا ہے۔عوام کومایوس نہیں کروں گا۔اگرمیرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تومعافی مانگ کرگھرچلا جاؤں گا