قوم کو پتا ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے،قمر زمان کائرہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اپنے رد عمل میں کہاکہ ،قوم شوباز شریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے،، قوم کو پتا ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے،شہباز شریف لاہور سے باہر نکل کر کہیں اور جائیں تو لوڈشیڈنگ کا پتا لگ جائے گا ، ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کے محلات کے علاوہ ہر جگہ آج بھی اندھیرے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ماڈل ٹاﺅن اور قصور کے شہدا کے خون کا حساب دینا ہوگا، 5 فروری کو موچی گیٹ میں شہبازشریف کے ہرسوال کا جواب دیں گے، قمر زمان کائرہ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ،، سوئس اکاﺅنٹس کی دولت کی حقیقت تھی تو 5 سالہ حکومت میں پیسے واپس کیوں نہ آئے، شہباز شریف سوئس اکاﺅنٹس کو چھوڑیں اور اپنے بھائی اور بچوں کی دولت کی فکر کریں،، شہباز شریف پہلے خود کو حدیبیہ کی تحقیقات کیلئے پیش کریں پھر باتیں کریں