آصف زرداری شیروں کا شکاری ہے۔ نون لیگ کو سینیٹ الیکشن نہیں جیتنے دیں گے,چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ سیاست کو گراس روٹ لیول تک لے جانا چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں منفی اور گالی گلوچ کی سیاست کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ اپوزیشن کو تقسیم کرتے ہیں۔نون لیگ کوسینیٹ الیکشن نہیں جیتنے دیں گے۔ آصف زرداری شیروں کا شکاری ہے۔ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں سب کچھ سامنے آ جائے گا, بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ جعلی پولیس مقابلوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ایس ایس پی راؤ انوار کو بھی صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ دہشت گردی ختم کرنے کا طریقہ یہ نہیں کہ پولیس مقابلہ کیا جائے۔ ملک بھر میں پولیس مقابلوں پر پابندی لگا دینی چاہیے,بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں پیپلزپارٹی کے کارکن زیادہ تھے۔ طاہرالقادری نے بھی کہا کہ زرداری کے جانے کے بعد لوگ جلسے سے چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیربھٹو کی شہادت کے بعد سے ممبر شپ نہیں کی اس لیے اب ممبرشپ کررہے ہیں