آپریشن ردالفساد: پنجاب رینجرز کی ڈی جی خان میں بڑی کارروائی دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا

ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پاک فوج اور تمام سیکیورٹی فورسز ملک سے دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرگرم عمل ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ، دونوں دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کے اغواء اور قتل میں ملوث تھے،، آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز کی یہ کامیاب کارروائی انٹیلجنس بنیادوں پرکی گئی ،