پاکستان اور امریکا کا باہمی تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کے لیے امریکا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرملکوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس امر کا اظہارانھوں نے امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات میں کیا جنوں نے اتوارکی شام وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ملاقات میں خطے میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سینیٹرنے افغانستان میں امن اور مسئلے کے سیاسی حل کے لیے پاکستانی اقدامات کو سراہا اور افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت پروزیراعظم کے وژن کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں باہمی تعاون اور تعلقات بہتربناکر ہی علاقائی تعاون مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا کا باہمی تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔واضح رہے کہ سینیٹرلنزے گراہم خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعلقات کے جائزہ کیلیے پاکستان کے دورے پرہیں۔قبل ازیںامریکی سینیٹر لنزے گراہم نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورت حال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر گفتگوہوئی۔ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔