ملک بھرمیں 2019 کی پولیو کے خاتمے کی پہلی مہم آج شروع ہو رہی ہے۔
وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ایک ٹویٹ میں عوام سے پولیو کارکنوں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ صحت مند پاکستان کے حصول کیلئے موثر کوششیں ناگزیر ہیں۔