پاکستان کا امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ
وزیراعظم عمران خان نے افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے امریکہ اوردوسرے علاقائی ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکہ کے سینئر ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے علاقائی تعاون کے امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اقتصادی ٹیم مسلسل سرمایہ کاروں کیلئے سازگار پالیسیاں وضع کررہی ہے جن سے امریکی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔سینیٹر گراہم نے افغان تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے جاری کوششوں میں پاکستان کے مثبت کردارکوسراہا۔