ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا
ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیاہے۔ مری، ہنزہ، چترال، کالام، گلگت، ناران ، کاغان اورشوگران میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت کی ضلعی انتظامیہ نے وادی میں لوگوں کوہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ تک حفاظتی اقدامات اختیار کریں کیونکہ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مزید بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے