یونان میں پڑوسی ملک کا نام جمہوری شمالی مقدونیہ رکھنے پر مظاہرے
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد پڑوسی ملک مقدونیہ کا نام تبدیل کرکے شمالی مقدونیہ رکھے جانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پٹرول بم اور پتھروں کا استعمال کیا گیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کا استعمال کیا۔ یونانی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرین نے جھنڈے لہرا کر مقدنیہ یونا ہے کے نعرے بلند کیے اور پڑوسی ملک کے ساتھ کیے گئے تاریخی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا۔