امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آج شروع ہو گی
واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آج شروع ہو گی ، امریکی ایوان نمائندگان صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک منظورکر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور بلاجواز اقدامات کے الزمات پر امریکی صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک پر امریکی سینیٹ میں آج کارروائی شروع ہوگی۔ اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک منظور کی گئی تھی ، قرارداد کے حق میں 228جب کہ مخالفت میں193 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے ، جس کے بعد ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی نے قرارداد پردستخط کرکے سینیٹ کوارسال کی۔ اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے، صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی قوم کے سامنے جواب دہ ہیں۔