چیف الیکشن کمشنراوراراکین کی تقرری کامعاملہ :پارلیمانی کمیٹی کافیصلہ کن اجلاس آج ہوگا
پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کن اجلاس آج دن بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی تقرری پر مستقل تاخیرکےبعدحکومت اور اپوزیشن نےاب اس عہدے کےلئےریٹائرڈ بیوروکریٹ سکندر سلطان راجا کو نیا چیف الیکشن کمشنر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کو سکندر سلطان راجا کے نام سے آگاہ کردیا ہے۔ سکندر سلطان کا نام وزیر اعظم کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سکندر سلطان اور فضل عباس میکن کے ناموں پر رضامندی دی گئی تھی۔ جبکہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر کے لئے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمدجتوئی کے نام فائنل ہوا ہے ۔الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کا تعلق اپوزیشن کے نامزدگیوں سے ہے۔ آج تینوں ناموں پر حتمی اتفاق رائے کے بعد کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعدپارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد تمام نام توثیق کے لیے صدرعارف علوی کو بھجوائے جائیں گے۔