سندھ حکومت نےنئےآئی جی کے لیے وفاق کو3 نام بھیج دیے
ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملہ پر سندھ حکومت کی جانب سے نئے آئی جی کے لیے وفاق کو غلام قادر تھیبو،کامران فضل اورمشتاق مہر کے نام بھجوائے گئے ہیں۔سیکریٹری سروسزکی طرف سے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کوخط ارسال کیا گیا اور وفاق کو خط کل کی تاریخ میں ارسال کیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سےکوئی نام نہیں بھیجےگئے، وزیر اعظم سے رابطے کے بعد نام بھیجے ہیں،امید ہے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لئے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔ وزیر اعلی کے خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 23دسمبر 2019 سی سی آئی میٹنگ کے بعد آپ سے آئی جی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔ 16جنوری کو آپ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں آپ نے نئے آئی جی کے تین نام بھیجنے کا کہا ، ٹیلیفونک گفتگو میں آپ نے کہا تین ناموں سے کسی ایک کو آئی جی لگایا جائے گا ۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد آئی جی تبدیلی کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا وزیر اعلی ٰ نے لکھا کہ پنجاب اور کے پی کے میں بھی ہال ہی میں آئی جی تبدیل کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی لگایا گیا۔