سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔جس میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی جبکہ چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، سابق چیئرمین سعید احمد خان کو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ 12 دسمبر کو قومی احتساب بیورونےرجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کرنے کے بعد ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کیا تھا جسے احتساب عدالت نے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کیا۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیاتھا۔