ہنوئی : ویتنام، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
ویتنام کے جنوبی شہر ہو چی منھ کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ منگل کی صبح جنوبی شہر ہو چی منھ کے ڈسٹرکٹ 9 میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔