صوبے میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے،وزیراطلاعات پنجاب
پنجاب کے اطلاعات و ثقافت کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے بھر میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے۔ منگل کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی غفلت ولاپرواہی کے باعث سندھ کے عوام کو گندم کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کا محاسبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آٹے کی فراہمی کےلئے پنجاب بھر میں چار سو بیاسی فروخت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔