اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ23 جنوری شروع ہوگا
اومیگا دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ کا 31واں ایڈیشن جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے امارات گالف کلب مجلس کورس پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی گالف کھلاڑی بریسن ڈی کیمبیو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنت 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 32 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 23 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔