سیالکوٹ : کروناوائرس کے مزید 18 مریض علاج معالجہ کیلئے ہسپتالوں میں داخل
سیالکوٹ : کروناوائرس کے مزید اٹھارہ مریض علاج معالجہ کیلئے ہسپتالوں میں داخل، مجموعی کرونا مریضوں کی تعداد دو ہزار 967 ہوگئی۔سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال و سینٹروں میں داخل کروناوائرس کے مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق کروناوائرس سے ضلع سیالکوٹ میں 89 مریض جاں بحق ہوئے، کئی مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز و نرسیں مریضوں کا علاج نہیں کرتے، شکایات پر عمل نہیں ہوتا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ضلع کے چھیالیس ہزار تین سو ایک مریضوں میں 41 ہزار 252 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔