الخلیل:اسرائیلی آبادکاروں نے زیتون کے 100 درخت اکھاڑ پھینکے

الخلیل کے جنوب میں یطہ گائوں اسرائیلی آبادکاروں زیتون کے باغ سے 100 درخت اکھاڑ پھینکے۔فلسطینی کمیٹی برائے مزاحمت کے معاون راتب الجبور نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے فلسطینی باغبان اسحاق محمد الجبارین کے زیتون کے باغ کے ایک سو پودے اکھاڑ دئیے۔قابض اسرائیلی حکام اور یہودی آبادکار ملی بھگت کے تحت یطہ اور المسافر دیہات کے فلسطینی رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا کر انہیں علاقے سے کوچ کر انے کی کوشش کر رہے ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس کے بعد الخلیل کو اسرائیل کی جانب سے سب سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔اسرائیلی حکومت اورآبادکاروں کے گروپ کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تاکہ آبادکاری کی سرگرمیوں میں توسیع کی جاسکے۔