گوجرانولہ: دلخراش واقعہ: ماں اور 4 بچوں کا لرزہ خیز قتل

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے خاتون اور اس کے چار بچوں کو قتل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگراں والا میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے چار بچوں کو سفاکانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے، واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے ہیں۔