یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلےگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یکساں ترقی و خوشحالی بزدار حکومت کا عزم ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ہڑپہ کیلئے 2ارب روپے کا اعلان کیا گیا ہے،معاون خصوصی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ساہیوال ایکسپریس وےسمیت 17ترقیاتی منصوبے جلد شروع ہونگے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہائیوں سے نظر انداز اس علاقے کی تقدیر بدلےگی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ترقی چند شہروں تک محدود رہی، بزدار حکومت ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے جا رہی ہے