شہر قائد میں دھند کے ڈیرے,حد نگاہ 200 میٹر تک محدود
کراچی میں شدید دھند چھائی رہی ،حد نگاہ 200 میٹر تک محدود رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی شدت کم ہوئی تو دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، صبح کی اوقات میں کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا اور حد نگاہ 200میٹر تک محدود ہوگئی ۔آئی آئی چند ریگر روڈ ، شاہراہ فیصل ، یونیورسٹی روڈ ، کلفٹن ، سپر ہائی وے پر دھند کے باعث شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم سرد اور صبح میں دھند کا امکان ہے۔شہر میں شمال مشرق سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔