سیالکوٹ: دھند کے باعث ٹرک اور وین کے تصادم, 4افرادجاں بحق7شدیدزخمی
وزیرآباد روڈ پر روہیلہ سٹاپ پر ٹرک کی ٹیوٹا سے ٹکر، پاکستان آرمی کا جوان عصمت اللہ خان سمیت چار افراد جاں بحق، گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ سیالکوٹ سے راوالپنڈی جانے والی مسافر وین وزیرآباد روڈ رویلہ سٹاپ پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق اور 10افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ ریسکیو انچارج سید کمال عابد کے مطابق ریسکیو عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وین میں پھنسے افراد کو باہر نکالا زخمیوں کو طبی امداد دے کر اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔خوفناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں وین کا ڈرائیور43سالہ رانا آصف(سوہدرہ)،32سالہ عصمت اللہ ، محمدآصف(وزیرچک) ، 37سالہ وسیم (کھروٹہ سیداں ) جبکہ زخمیوں میں 55سالہ عثمان (کرک)،26سالہ وزیراللہ(کرک)، 40سالہ اسلام،35سالہ ملک عابد (مانسہرہ)، 35سالہ نوید(سیالکوٹ)، 30سالہ کامران (مانسہرہ)اور 30سالہ پرویز(مانسہرہ) شامل ہیں ـ