انڈونیشیا،سب سے زیادہ فعال آتش فشاں پھٹ گیا
انڈونیشیا کے یوگیا کارٹا کا میراپی پہاڑ پھٹ گیا، جس کے بعد اس سے آتش فشاں مواد اگلتا دیکھا گیا ہے۔یہ 2930 میٹر بلند میراپی پہاڑ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جو باقاعدگی سے پھٹ جاتا ہے۔انڈونیشیا کے 17 ہزار جزیروں میں 400 آتش فشاں ہیں ، جن میں 129 فعال ہیں جبکہ ان میں سے 65 کو خطرناک قراردیا گیا ہے۔