اومان ، ویزہ کے بغیر رہنے کی مدت میں اضافہ

اومان نے ویزہ کے بغیر ملک میں رہنے کی مدت بڑھا کر چودہ دن کر دی ہے۔عرب نیوز کے مطابق اومان کی شاہی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ103 ممالک سے آنے والے افراد ملک میں چودہ دن کے لیے ویزہ کے بغیر رہ سکتے ہیں ۔حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ پرتگال، سویڈن، اٹلی، جاپان، ہانگ کانگ، امریکا، آرمینیا، ایکواڈور اور چلی سے آنے والے انٹری ویزہ کے بغیر عمان میں دس دن تک قیام کر سکتے ہیںتاہم ان ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ضروری شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا جن میں ہوٹل کی بکنگ، ہیلتھ انشورنس، واپسی کا ٹکٹ اور کورونا کا ٹیسٹ شامل ہیں۔