عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ، پولیو اور کوروناصورتحال پر بات چیت

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور کورونا صورتحال پر بات چیت کی ۔ وزیراعظم نے دنیا بھر میں غربت، بیماری اور عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کوروناکے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کیسز میں تیزی سے کمی مثبت پیش رفت ہے، پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔