گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق

لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ آتشزدگی میں میاں بیوی اورتین بچے زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ علی عباس،4 سالہ زہرا اور 6 سالہ لاریب شامل ہیں۔ زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 40 سالہ مراتب علی اور 35 سالہ فرزانہ مراتب بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں تین بچے علی رضا،علی حسن اور علی حمزہ شامل ہیں۔