وزیر اعلیٰ پنجاب کا آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کی اموات پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کی اموات پر افسوس کااظہار کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔