کھیل ہی کھیل میں زہریلہ اسپرے پینے سے 2بچے جاں بحق

چنیوٹ میں کھیل ہی کھیل میں 2 بچوں نے زہریلے اسپرے پی لیا جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ رجوعہ کے نواحی علاقہ 139 جھوک ملیہ میں پیش آیا۔ والد کا کہنا تھا کہ حیدر اور شان نے کھیلتے ہوئے کوڑے کے ڈھیر سے اٹھا کر زہریلے اسپرے پی لیا۔ دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 8سالہ حیدر اور شان اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔