مالی نے جرمن فوجی طیارے کو اپنی فضاء استعمال کرنے سے روک دیا۔

مالی کی فوجی جنتا نے ایک جرمن فوجی طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے روک دیا ہے۔برلن میں وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ بحران زدہ اِس مغربی افریقی ملک کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر اے فور ہنڈریڈ ایم ایئر کرافٹ کو واپس لوٹنا پڑا۔اِس فوجی جہاز میں 75 جرمن فوجی بھی سوار تھے اور یہ نائجر میں واقع نیامے ایئر بیس جا رہا تھا۔ساحلی خطے میں ایک عالمی مشن کے تحت جرمنی نے وہاں ایک لاجسٹک بیس قائم کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ علاقائی ممالک کی طرف سے مالی کی فوجی حکومت پر پابندیاں عائد ہیں۔اِن پابندیوں کے ردعمل میں مالی کی فوجی حکومت گزشتہ ایک ہفتے سے اقوام متحدہ کے ایسے مشنز کے لیے گزرنے والے جہازوں کو روک کر ایئر ٹریفک میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔