حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرا کر اپنی روایت برقرار رکھی۔عرفان جمیل ڈوگر کی رپورٹ

اسلام آباد (عرفان جمیل ڈوگر) :سال کے آغاز میں ہی منی بجٹ لاکر حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرا کر اپنی روایت برقرار رکھی۔ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ کورونا جیسی وبا کے دور میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ عوام کی آمدنیوں میں اضافہ تو دور کی بات اب تو انکو اپنے گھر کا بجٹ چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں مزدوری کرنے والے ایک شہری کا کہنا ہے کہ وہ پہلے رنگ کا کام کرتا تھا جس سے گھر کا نظام نہیں چل رہا تھا جسکی وجہ سے میں اب بائیک کے زریعے اپنے گھر کا نظام چلا رہا ہوں جب کہ کرائے ہمارے سر پر چڑھے ہوئے ہیں مہنگائی بہت زیادہ ہے گیس نہیں ہوتی تو ایسے میں غریب آدمی کیا کرے ۔میرے چار پانچ بچے ہیں پانچ چھے سو روپے کی مزدوری کرتا ہوں اس سے بھی کچھ نہیں ہوتا کرایہ دینا ہے آٹا نہیں ہوتا بہت سارے مسئلے بنے رہتے ہیں . ہمارے ملک کا ایک بڑا حصہ غریب اور متوسطہ طبقے سے تعلق رکھتا ہے اپنے بڑھتے مسائل کی وجہ سے یہ طبقہ ناامیدی کی جانب بڑھ رہا ہے, حکومت کو چاہیئے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے موثر اقدامات کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں.