دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں: پی سی بی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے بتایا ہے کہ دھماکے کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی لاہور جانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اوردھماکے کے باوجود وہ لاہور جانے کو تیار ہیں۔ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہو گا اور عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے۔اس سے قبل پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا تھا کویڈ کا مسئلہ دنیا بھر میں سر اٹھا رہا ہے ہمیں اب اسی کے ساتھ جینا ہے،پی سی بی پی ایس ایل کے لیئے جتنی تیاریاں کر سکتی تھی کر رہی ہے،کرکٹ پلیئرز اور پروڈکشن ٹیم کا بیک اپ بھی پی سی بی کے پاس موجود ہے،ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق ہوگا پلیئرز کو دوسرے شہر چارٹڈ فلائٹ کے ذریعےپلیئرز ببل میں رہ کر ہی دوسرے شہر پہنچیں گے۔