کورونا، زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلے کی بڑی وجہ کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ ہے۔ اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس ضمن میں این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ضلعی صحت اور محکمہ تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا حتمی فیصلہ و تعین کریں گے۔