محکمہ موسمیات کی مری میں پہلے سے بھی زیادہ برفباری کی پیش گوئی

لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹر یفک و ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے اور مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی اور شہر کے داخلی راستوں پر خصوصی چیکنگ و آگاہی پکٹس قائم کی گئی ہیں۔