بلاول اسلام آباد کی طرف ہم کراچی کی جانب مارچ کریں گے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اوکاڑہ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف ہم کراچی کی جانب مارچ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے صمصام علی بخاری کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔