ہم ایک ملک سے قرض پکڑ کر دوسرے کو دے رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

کوئٹہ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے لیکن زیادہ تر پاکستانیوں کے لیے مفید نہیں رہا، کوئی باہر سے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کافی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، مشرف دور سے قرض لے رہے آج 50 ہزار ارب تک کا قرض ہو گیا ہے، آج قرضے واپس کرنا مشکل ہو گیا ہے، ہم ایک ملک سے پکڑ کر دوسرے کو دیتے ہیں، مطلب ٹوپی گھما رہے ہوتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں اب قرضوں کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا، اگر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تو ہر پاکستانی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا۔