ملک بھر میں بارشوں کےباعث ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا منگلا، راول اورخان پور ڈیم کے سپل ویز کھول دئے گئے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد تین لاکھ انچاس ہزار دوسوکیوسک جبکہ پانی کا اخراج تین لاکھ نو ہزارپانچ سوکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سو چھبیس فٹ تک ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اکہتر ہزارسات سو انتیس کیوسک جبکہ ڈیم پانی کا اخراج ساٹھ ہزارکیوسک ہے ۔ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سوتینتیس فٹ ہے۔ خان پور ڈیم سےچھ ہزار چھ سو کیوسک پانی کااخراج جاری ہے۔انتظامیہ کےمطابق خان پورڈیم میں پانی کی انتہائی سطح انیس سو بیاسی فٹ ہے،راول ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوباون فٹ ہےجبکہ ڈیم میں پانی کی موجود سطح سترہ سوانچاس فٹ ہےجس کےباعث ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئےہیں۔