کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے چترال میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفیننٹ جنرل ہدایت اللہ الرحمان سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے چترال پہنچنے ،،، جہاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں سیلاب سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی، کور کمانڈر پشاور کو بتایا گیا کہ آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں ، تاہم وادی کیلاش،گرم چشمہ اورمستوچ سب ڈویژن میں لاکھوں افرادمحصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ جنہیں پاک فوج کے جوان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خوراک پہنچا رہے ہیں، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور کا کہنا تھا کہ چترال ناگزیرحالات سےدوچار ہے،مشکل میں پھنسے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین سیلاب میں ایک سو پچیس ٹن راشن تقسیم کررہے ہیں، سب ڈویژن مستوچ کیلئے راستے کھولنےکی کوشش کررہےہیں، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت اللہ رحمان چترال میں پاک آرمی اور ایف سی کی طرف سے جاری امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں گے،،، چترال میں شدید بارشوں کے باعث بدترین سیلابی صورتحال ہے، جہاں گزشتہ کئی روز سے پاک آرمی کا ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج متاثرین کو نہ صرف خوارک فراہم کر رہی ہے بلکہ انہیں محفوظ مقامات پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے