بارشوں اور خراب موسم کے باعث وزیراعظم نوازشریف چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرسکے
وزیراعظم نوازشریف کو مون سون کی بارشوں کے باعث چترال میں آںے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے لئے جاناتھا لیکن خراب موسم آڑھے آ گیا، جس کے باعث وزیراعظم کو دورہ چترال مؤخرکرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی وزيراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں ميں نقصان کا جائزہ لے نےکےلئے چترال کا دورہ کریں گے