عبدالقادر خانزادہ کے گھر چھاپہ مار کاررروائی کا معمہ حل ہوگیا

Jul 21, 2016 | 15:29

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایم کیو ایم رہنما عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر گزشتہ شب مارے گئے چھاپے کا معمہ حل ہوگیا ہے ، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے عبدالقادر خانزادہ کے بیٹے طاہر خانزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا دعوی ہے کہ طاہر خانزادہ کو غیرقانونی اسلحے سمیت پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ایم کیو ایم کے کونسلر ذیشان اور کارکن اسد کو بھی غیرقانونی اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے ، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا اور سچل میں مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ ملزم طاہر خانزادہ کا بھائی کامران تاحال مفرور ہے ، ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ایم کیو ایم مسلح کارکنان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جہاں بھی غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کی اطلاع ملے گی پولیس کارروائی کرے گی۔۔۔

مزیدخبریں