انسپکٹر اعجاز چودھری قتل کیس میں ماڈل گرل ایان علی ایک بار پھر زیرعتاب آگئیں

Jul 21, 2016 | 17:38

اسلام آباد کے علاقہ مجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ نے انسپکٹر اعجاز چودھری قتل کیس کی سماعت کی، ماڈل گرل ایان علی کی عدم پیشی پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کسٹم سپرنٹنڈنٹ زرغام دین اور ڈاکٹر ہارون کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے دس دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز کی بیوہ کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے 

مزیدخبریں