پاناما لیکس کیس پاکستان کےمستقبل کا تعین کرےگا، قانون کی سب سے بڑی کچہری کا دروازہ کھٹکھٹایاہے: شاہ محمود قریشی
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ سمجھتاہے وہ قانون سے بالاترہے، لیکن وہ دولت، طاقت کے بل بوتے پر قانون کو تابع کرسکتاہے، قانون کی حکمرانی میں سب برابر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑی، پاناما کیس پاکستان کےمستقبل کا تعین کرے گا، قانون کی سب سے بڑی کچہری کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، امید ہےعدالت عظمیٰ قوم کو مایوس نہیں کرےگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لڑائی کسی فرد واحد یا خاندان کےخلاف نہیں، پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہے، طاقتور اور عام شہری برابرکٹہرےمیں کھڑے ہوں گے۔