ملک کے اندھیرے مٹانے والی مخلص قیادت پر بہتان تراشی کرنے والے پاکستان کے بدخواہ ہیں : شہباز شریف
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا بے مثال ترقیاتی پروگرام مخالفین کی نیندیں اڑا رہاہے، مخالفین کی بار بار کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان سے توانائی بحران خاتمے کی جانب بڑھ رہاہے، پاکستان اندھیروں سے روشنیوں کا سفر تیزی سے طے کررہاہے،،، شہباز شریف نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندھیرے مٹانے والی مخلص قیادت پر بہتان تراشی کرنے والے پاکستان کے بدخواہ ہیں، ملک کی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنے کی ساز شیں کرنے والوں کا عوام دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں محاسبہ کریں گے، عوام ملک وقوم کی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کرنے والے شکست خوردہ عناصر کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔