بی جے پی کے امیدواررام ناتھ کووند پینسٹھ فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے بھارت کے14 صدر منتخب ہوگئے
بھارت کے صدارتی انتخاب میں بے جے پی کے امیدوار رام ناتھ کووند اور اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ امیدوار میرا کمار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جس میں رام ناتھ کووند 65 فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے، رام ناتھ کووند بھارت میں ایک غیر معروف سیاستدان ہیں ، جنھوں نے صدرکا انتخاب جیتنے کے بعد سب کو حیران کر دیا ،
صدارتی انتخاب کے لئے 771 ارکان پارلیمنٹ کو ووٹ کا حق حاصل تھا جب کہ رام ناتھ نے 522 اور میرا کمار نے 225 ووٹ حاصل کئے، وہ اس سے پہلے ریاست بہار کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، اور دلت خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، رام ناتھ کووند آر ایس ایس کے ممبر بھی ہیں،،