تاریک رات ختم ہونے جا رہی ہےجبکہ نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے,سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد قوم جشن منائے گی,عمران خان
پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں پارٹی کے وائس چیرمین شاہ محمودقریشی،جہانگیر ترین،نعیم الحق،عارف علوی،شفقت محمود سمیت دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاناما فیصلے کے ممکنہ خدو خال پر عمران خان کو قانونی ماہرین نے خصوصی بریفنگ دی۔جبکہ پاناما کیس کے سیاسی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے۔ پاناما کیس میں نواز شریف کا نااہلی سے بچنا اب ناممکن ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنتا نظر آرہا ہے۔امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم جشن منائے گی۔ عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔اس موقع تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کےسوا کوئی راستہ باقی نہیں۔وزیراعظم کی کسی قسم کی غیرجمہوری بحران کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے