چین کے خلاف تجارتی جنگ میں مزید تیزی لانے کے لیے تیار ہیں، چین کی تمام مصنوعات پر محصولات عائد کریں گے, امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر چین کی جانب سے تجارتی جنگ میں مزید اضافہ کیا گیا، تو وہ چین کی پانچ سو پانچ ارب ڈالر کی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کے مطابق وہ جو کچھ کر رہے ہیں سیاست کی خاطر نہیں بلکہ امریکا کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل چین کی جانب سے تجارت میں ہمیں کافی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، امریکا نے چین کی چونتیس ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے دو سو ارب ڈالر کی چینی مصنوعات کی نشاندہی کی گئی ہے، ان چھ ہزار مصنوعات پر دس فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے، جن پر ستمبر میں محصولات کا نفاذ کیا جائے گا،