جنوبی کوریا کی عدالت نے چوبیس سال سزاکاٹنے والی سابق صدر "پارک گن ہے" کو مزید آٹھ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا
جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر "پارک گن ہے"کو آٹھ برس قید کی سزا کا حکم سنادیا، جنوبی کوریا کی سابق صدر "پارک گُن ہَے" کو سرکاری خزانے میں خردبرد اور انتخابات میں مداخلت کا جرم ثابت ہوا تھا، سیئول کی عدالت نے سابق صدر کو رشوت لینے کے جرم میں چھ برس اور انتخابی عمل میں بےجا مداخلت پر دو برس قیدکی سزا سنائی ہے۔ دوسری جانب سابق کورین صدر نے کہا ہے کہ یہ الزامات سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہیں۔ پارک گن ہے عدالت میں فیصلے کے وقت موجود نہیں تھیں۔ کرپشن الزامات اور حکومتی راز افشاء کرنے پر پارک گُن ہے چوبیس برس کی سزا پہلے ہی بھگت رہی ہیں۔ پارک گن ہے کو دوہزارسترہ میں منصب صدارت سے ہٹایا گیا تھا۔